انڈیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کے ’سکیورٹی خدشات‘ اور پاکستانی نژاد امریکی کرکٹرز کو ویزے نہ ملنے کی اطلاعات

Jan 13, 2026 - 18:54
 0  0
انڈیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کے ’سکیورٹی خدشات‘ اور پاکستانی نژاد امریکی کرکٹرز کو ویزے نہ ملنے کی اطلاعات

انڈیا اور سری لنکا میں رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل ہی یہ میگا ایونٹ متعدد تنازعات کا شکا نظر آتا ہے، جہاں بنگلہ دیش اپنے ٹیم انڈیا بھیجنے پر آمادہ نہیں اور اطلاعات کے مطابق نئی دہلی نے متعدد پاکستانی نژاد امریکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ویزا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایک پریس ریلیز میں یہ تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے انڈیا نہیں جائے گی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے مشیر برائے کھیل آصف نذرل نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بی سی بی کو ایک خط کے ذریعے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے انڈیا جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کے معاملے پر 'تین خدشات' ظاہر کیے ہیں۔

یہ خط بنیادی طور پر آٹھ جنوری کو بھیجی گئی ایک ای میل ہے جو آئی سی سی کے سکیورٹی مینیجر نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی ایڈوائزر کو بھیجی۔

ای میل کے متن میں ان خطرات پر بات کی گئی ہے جو انڈیا جا کر کرکٹ کھیلنے پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اور ان کے حامیوں کے لیے پیدا ہو سکتے ہیں۔ ای میل میں آئی سی سی کے سیکیورٹی مینیجر نے ’خطرات کے جائزے کا خلاصہ (رسک اسسمنٹ سمری)‘ پیش کیا۔

ایسا جائزہ آئی سی سی عموماً کھیلوں کے ہر مقابلے سے پہلے لیتا ہے جس میں اس بات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے کہ کسی جگہ پر ٹیم کو کوئی خطرہ تو نہیں۔ خطرات کے اس جائزے کے بعد عام طور پر ہر ٹیم کے لیے ایک رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔

اس تجزیے سے ممکنہ خطرات کا اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے تاکہ ضروری احتیاطی تدابیر اخیتار کی جا سکیں۔

بی سی بی نے اب باقاعدہ طور پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ آئی سی سی اور اس کے حکام کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر گفتگو ہوئی ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0