ٹرمپ کی دھمکی، ’شاہ کی واپسی‘ اور اسرائیل: ایران میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں میں فوج کہاں کھڑی ہے؟

Jan 12, 2026 - 15:30
 0  0
ٹرمپ کی دھمکی، ’شاہ کی واپسی‘ اور اسرائیل: ایران میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں میں فوج کہاں کھڑی ہے؟

دو ہفتے سے جاری پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں امریکی صدر کی جانب سے ایران میں کارروائی کی دھمکی کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایرانی قیادت نے بات چیت کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا ہے لیکن امریکہ کو کسی ایسی 'ملاقات سے پہلے بھی کارروائی کرنا پڑ سکتی ہے۔'

اتوار کو اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے اس بات کی مزید وضاحت نہیں کی کہ امریکہ کن اقدامات پر غور کر رہا ہے، لیکن انھوں نے کہا کہ 'ہم کچھ نہایت سخت آپشنز پر غور کر رہے ہیں'۔

بی بی سی کے امریکی نیوز پارٹنر سی بی ایس کو ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ فوجی حملوں کے آپشنز کے بارے میں بریفنگ دی جا چکی ہے۔

وال سٹریٹ جرنل سے بات کرنے والے حکام کے مطابق دیگر ممکنہ اقدامات میں آن لائن حکومت مخالف ذرائع کو تقویت دینا، ایران کی فوج کے خلاف سائبر ہتھیاروں کا استعمال یا مزید پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو اسرائیل کے ساتھ ساتھ خطے میں امریکی فوجی اور بحری مراکز بھی جائز اہداف بن جائیں گے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0